مندرہ ، تیز رفتار گاڑی نے سٹاپ پر کھڑے باپ بیٹی کو کچل دیا

مندرہ ، تیز رفتار گاڑی نے سٹاپ پر کھڑے باپ بیٹی کو کچل دیا

باپ جاں بحق ،بیٹی شدید زخمی ،ڈرائیور فرار ،پولیس نے مقد مہ درج کر لیا

دولتالہ ( نمائندہ دنیا) مندرہ جی ٹی روڈ بس سٹاپ پر تیز رفتار شہ زور گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے باپ بیٹی کو کچل ڈالا، باپ جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ سکھو کے رہائشی ندیم اسلم کسی کام کے سلسلے میں مندرہ گئے ہوئے تھے ، واپسی پر اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ ایک تیز رفتار شہ زور جسے ڈرائیور لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ندیم اسلم اور اس کی بیٹی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹی بری طرح زخمی ہو گئے ۔ ریسیکو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن ندیم اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...