صفائی انتظامات پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ، ڈی سی مری

   صفائی انتظامات پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ، ڈی سی مری

مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں کوڑے کرکٹ کو بروقت اٹھانے ، ڈسپوزل اور فیلڈ میں صفائی کے عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے ، اس لیے یہاں صفائی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر صفائی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر فعال کیا جائے ۔سیاحتی مقامات، بازاروں اور مرکزی شاہراہوں پر صفائی کے نظام کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔فیلڈ عملے کی حاضری اور کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید تقاضوں اور دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...