شہریوں کو ٹریفک سہولیا ت کی فراہمی بہتربنا ئی جا ئے ، آ ئی جی

 شہریوں کو ٹریفک سہولیا ت کی فراہمی بہتربنا ئی جا ئے ، آ ئی جی

آ ئی جی اسلام آباد کا دورہ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز،نظم و ضبط یقینی بنانیکی ہدایت سہیل چودھری کا شہدا و غازی اہلکاروں کے گھروں کابھی دورہ ، بچوں میں تحائف تقسیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سمیت تمام ٹریفک سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان فرائض کی انجام دہی میں پیشہ و رانہ رویے اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں ۔دریں اثنا آئی جی اسلام آباد نے گزشتہ روز شہدا و غازی پولیس اہلکاروں کے گھروں اور پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات ، غازی اہلکاروں کی عیادت کی اور پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے شہید اے ایس آئی محسن ظفر، دورانِ سروس وفات پانے والے کانسٹیبل سیف علی شاہ اور دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی کانسٹیبل محمد حنیف کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی، انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ، شہدا کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...