اسلام آباد میں ’’پیرا ڈیجیٹل سروسز‘‘ کا باقاعدہ آغاز کرد یا گیا

اسلام آباد میں ’’پیرا ڈیجیٹل سروسز‘‘ کا باقاعدہ آغاز کرد یا گیا

جدید ٹیکنالوجی اداروں میں شفافیت، عوامی اعتماد کو فروغ دینے کا ذریعہ ، وزیر تعلیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (ICT-PEIRA) نے ‘‘پیرا ڈیجیٹل سروسز’’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، جو وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی شعبے میں پیپر لیس ریگولیشن، شفافیت، ادارہ جاتی کارکردگی اور عوامی سہولت کاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔افتتاحی تقریب فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اچھی حکمرانی اور جمہوریت کی بنیادی اساس ہے اور جدید ٹیکنالوجی اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن و تجدید، ای لائسنسنگ، شکایات کے ازالے ، اسناد کی تصدیق اور مائیگریشن جیسی آن لائن سہولیات اب محض ایک آپشن نہیں بلکہ جدید ریگولیٹری نظام کی ناگزیر ضرورت ہیں۔ چیئرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی ملاح نے پیرا کے اصلاحاتی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے کی تکمیل میں مسلسل رہنما ئی پر وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...