چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی  کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعزاز میں کونسل آف بورڈ آفیسرز کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 جس میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسل آف بورڈ آفیسرز کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود کا بطور چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی تعیناتی پر خیرمقدم کیا گیا اور انہیں یادگار ی شیلڈ پیش کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...