تلہ گنگ ،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ

تلہ گنگ ،امتحانی مراکز کے  اطراف دفعہ 144نافذ

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے فیڈرل بورڈ کے زیرِ اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے۔۔۔

 ضلع کے امتحانی مراکز کے اردگرد ضابطہ دفعہ 144کا نفاذ کر دیا جو 24ستمبر سے نافذ العمل ہوکر اختتام امتحانات تک مؤثر رہے گا۔ حکم نامے کے مطابق امتحانی مراکز کے سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے، موبائل فون کے استعمال، نقل یا ناجائز ذرائع اختیار کرنے ، چار سے زائد افراد کے جمع ہونے اور اسلحہ کی نمائش کرنے اور اٹھا کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...