راجہ ابرار عباس کی وفات جماعت کیلئے بڑا نقصان ، سردار عتیق
راولپنڈی (آن لائن) مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے مرکزی وائس چیئرمین راجہ ابرار عباس دوگالوی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سردار عتیق احمد خان نے کہا مرحوم ایک مخلص، فعال اور نظریاتی کارکن تھے ، جن کی وفات مسلم کانفرنس کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments