ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی، صفائی نہ کرنے پر 20افراد کو وارننگ جاری

ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی، صفائی نہ کرنے پر 20افراد کو وارننگ جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے جمعہ کو شہر اور تحصیلوں کی مساجد کے اطراف خصوصی صفائی کے۔۔۔

 ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا۔ انسدادِ سموگ اقدامات کے تحت مختلف علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں سڑکوں کی واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی۔ سڑکوں کے کناروں اور اطراف میں موجود مٹی کے خاتمے کیلئے سکریپنگ بھی کی گئی تاکہ گردوغبار کے پھیلاؤ کو کم کرکے فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد مل سکے ، صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر20افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...