میرپور بورڈ، انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) میر پورتعلیمی بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی (پارٹ اول و دوم) سالانہ امتحانات 2026کیلئے داخلہ فارم اور فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔۔۔
آن لائن داخلہ فارم 6اکتوبر سے جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ ajkbise.netکے ذریعے فارم جمع کرا سکیں گے۔ امتحانی فیس JazzCash، easypaisa اور HBL Connect App کے ذریعے آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھیدی گئی ہے۔ ریگولر امیدواروں کیلئے سائنس گروپ کی پارٹ اول یا پارٹ دوم فیس 2070روپے جبکہ دونوں پارٹس کی کمپوزٹ فیس 3640روپے مقرر کی گئی ہے۔ آرٹس اور کامرس گروپ کیلئے ایک پارٹ کی فیس 2000روپے جبکہ دونوں پارٹس کیفیس 3500روپے ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments