تعمیراتی کام ، کلب روڈ آج بند رہیگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کشمیر چوک پر تعمیراتی کام کے باعث کلب روڈ آج صبح 8:30 بجے سے 11 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جس کے باعث اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران کلب روڈ پر آنے اور جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک کی ممکنہ روانی متاثر ہونے سے بچنے کے لیے سری نگر ہائی وے ، فیصل ایونیو اور جنگل ٹریک سمیت متبادل راستے استعمال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments