چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کا کوٹلی ستیاں کا دورہ ،ترقیاتی کام تیز کرنیکی ہدایت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) معاون خصوصی برائے صحت شعیب مرزا کی سربرہی میں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے کوٹلی ستیاں کا اچانک دورہ کیا۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا، تاہم ہسپتال کے تزئین و آرائش والے حصے میں کھلی وائرنگ پر محکمہ بلڈنگ کی سرزنش کی۔مزید برآں انہوں نے کوٹلی ستیاں بازار کا دورہ کیا اور تحصیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر اور ایس ڈی او ہائی وے کو بازار کے علاقے میں مرکزی سڑک کی مرمت کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments