کوڑا کرکٹ پھیلانے پر 30افراد کو وارننگ جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر شہر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف انٹی لٹرنگ سکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اڈیالہ، فیصل کالونی، ہزارہ کالونی، ڈبل روڈ اور مری روڈ سمیت مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران مجموعی طور پر 330 مقامات کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 30 خلاف ورزیاں سامنے آنے پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔انسپکشن کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور اسے جلانے والوں کو سموگ کے مضر اثرات اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments