ملک بھر میں کل ہفتہ یکجہتی غزہ منایا جائے گا،نصراللہ رندھاوا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر غزہ کے عوام کی مزاحمت، استقامت اور قربانیوں کی داستان کا اہم دن ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کردیں، لیکن فلسطینی عوام کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکا۔ اکتوبر کا پہلا ہفتہ امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے ، اس موقع پر جماعت اسلامی غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔سات اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان یکجہتی غزہ جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 74 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ پونے دو لاکھ زخمی ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کے حوالے سے ملک بھر میں ہفتۂ یکجہتیٔ غزہ منایا جائے گا۔ اسلام آباد میں بھی 7 اکتوبر کو غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments