تلہ گنگ ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں 4ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے۔
رورل سب ڈویژن تلہ گنگ کی ٹاسک فورس ٹیم نے انچارج ٹاسک فورس زبیر کی سربراہی میں ڈھوک لہڑ جھاٹلہ، ڈھوک صدرکی تھوہا محرم خان، ہواپورہ تھوہا محرم خان اور کٹہڑوالی تھوہا محرم خان میں کارروائیاں کیں۔بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج ،جرمانے بھی کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments