صادق آباد پولیس کی کارروائی شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(اے پی پی)صادق آباد پولیس نے چند روز قبل چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ سابقہ رنجش پر شہری کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تکنیکی اور انسانی ذرائع سے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی راول کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments