راولپنڈی:کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل محفوظ، ملزمان فرار

راولپنڈی:کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی  پر فائرنگ، کانسٹیبل محفوظ، ملزمان فرار

راولپنڈی (اے پی پی)نیو ٹاؤن کے علاقے میں بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ نے نیو ٹاؤن اور ویسٹریج پولیس ٹیموں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جس کے باعث وہ محفوظ رہا، ملزمان دو روز قبل تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے ۔۔۔

چوری کی گئی کار چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ائیرپورٹ کے علاقے سے کار چوری کرنے والا بین الاضلاعی گینگ علاقے میں مزید وارداتوں کی غرض سے موجود ہے ۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جس کے باعث وہ محفوظ رہا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے گاڑی برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...