راولپنڈی پولیس افسروں کا گرجا گھروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی پولیس افسروں کا گرجا  گھروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی(اے پی پی)سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران نے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کر کے۔۔۔

 سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، گرجا گھروں میں مکمل جسمانی تلاشی کے بعد شہریوں کا داخلہ یقینی بنایا جا رہا ہے ،راولپنڈی پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہے جبکہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...