اسلام آباد:تعمیراتی کام کے باعث کشمیر چوک ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد:تعمیراتی کام کے باعث کشمیر چوک ٹریفک کیلئے بند

ٹریفک پولیس کی شہریوں کو زحمت سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے کشمیر چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام کے باعث اتوار سے کشمیر چوک کو آئندہ احکامات تک ٹریفک کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں، بشمول بہارہ کہو اور راول ڈیم چوک کی جانب سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔راول ڈیم سے بہارہ کہو جانے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لوپ کے ذریعے سری نگر ہائی وے پر جائیں، مارگلہ موڑ سے یو ٹرن لے کر بہارہ کہو کی جانب روانہ ہوں۔اسی طرح آبپارہ سے کشمیر چوک جانے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے کے ذریعے کورنگ والا چوک تک جا سکتی ہے اور نیول یو ٹرن لے کر واپس راول ڈیم چوک کی جانب آ سکتی ہے۔ ریڈ زون، سرینا ہوٹل اور آبپارہ سے راول ڈیم چوک جانے والے شہری ایس پی سٹی آفس کے قریب فرانس ٹرن لوپ استعمال کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...