بارانی یونیورسٹی نے پی ای سی سے 4سالہ ایکریڈیشن حاصل کرلی

بارانی یونیورسٹی نے پی ای سی سے 4سالہ ایکریڈیشن حاصل کرلی

یہ اعزاز انجینئرنگ تعلیم کے معیار کو مزید مستحکم بنانے کی مسلسل کاوشوں کا ثمر ہے:وی سی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے اپنی فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے واشنگٹن ایکارڈ فریم ورک کے تحت لیول-II کی چار سالہ ایکریڈیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ نمایاں کامیابی معیاری انجینئرنگ تعلیم، بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ تدریسی نظام اور تعلیمی عمدگی کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کے مسلسل عزم کا مظہر ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے فیکلٹی، اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اجتماعی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور انجینئرنگ تعلیم کے معیار کو مزید مستحکم بنانے کی مسلسل کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایک اور اہم پیش رفت میں پاکستان انجینئرنگ کونسل نے فیکلٹی کیلئے طلبہ کی داخلہ گنجائش 40سے بڑھا کر 50کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس سے زرعی انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند مزید طلبہ کو معیاری تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...