ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کا مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی انتظامات کا جائزہ

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کا مختلف  علاقوں کا دورہ ،صفائی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز راولپنڈی جنید عالم نے کمرشل مارکیٹ ڈی بلاک، کمیٹی چوک، ڈھوک کھبہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال اور سموگ کے تدارک کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک، مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار، ڈپٹی مینیجر آپریشنز گلباز ستی اور دیگر آپریشنل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک نے اے ڈی سی میونسپل سروسز کو شہر بھر میں جاری صفائی آپریشن، سموگ کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...