راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

سی ای او نے شہریوں کے مسائل سنے ، متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز وارڈ نمبر 10 نصیر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں سابق وائس پریزیڈنٹ ملک منیراحمد، سابق کنٹونمنٹ بورڈ ممبران، چیف کینٹ انجینئر عتیق الرحمٰن، اسسٹنٹ کینٹ انجینئر نوید حسین، سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ عمران حبیب سمیت مختلف برانچوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر شہری مسائل سے متعلق اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ اس موقع پر سی ای او عامر رشید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ، جبکہ بعض شکایات کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ۔سی ای او عامر رشید نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا، کنٹونمنٹ انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...