ستمبر ، پرائس کنٹرول کے تحت 17 ہزار انسپکشنز، 13 گرفتار
359چالان جاری کرکے 15لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اکتوبر میں 15ہزار انسپکشنز، 419چالان،17لاکھ روپے جرمانے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی ضلع راولپنڈی میں کارکردگی، پرائس کنٹرول، انسدادِ تجاوزات، عوامی شکایات کے ازالے اور انفورسمنٹ سٹیشنز کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ستمبر کے دوران پرائس کنٹرول کے تحت 17 ہزار 313 انسپکشنز کی گئیں، 359 چالان جاری کرکے 15 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، خلاف ورزیوں پر 16 مقامات سیل اور 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
3 ہزار 369 وارننگز بھی جاری کی گئیں۔انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے ستمبر میں 336 انسپکشنز کی گئیں، 277 چالان جاری کیے گئے اور 15 لاکھ 89 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 20 مقامات سیل اور 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عوامی خلل اور مسائل پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف 226 انسپکشنز کی گئیں، 175 چالان جاری کرکے 19 لاکھ 21 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 66 مقامات سیل کیے گئے ۔ اکتوبر میں 15 ہزار 682 انسپکشنز، 419 چالان، 17 لاکھ 500 روپے جرمانے ، 31 مقامات کو سیل کرنے اور 4 گرفتاریوں کے اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments