آئی جی اسلام آباد کا جدید سی فور سینٹر کا دورہ ٹریفک پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم
اسلام آباد (اے پی پی) آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری نے جدید سی فور سینٹر کا دورہ کیا اور ٹریفک پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (4C) کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید مانیٹرنگ سسٹم، فیلڈ فورس کی نگرانی، ایمرجنسی رسپانس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے مانیٹرنگ سسٹم اور فیلڈ آپریشنز کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments