مری، اراضی تنازع پر 2بھائی قتل، ملزم گرفتار

مری، اراضی تنازع پر 2بھائی قتل، ملزم گرفتار

دونوں خاندانوں کے مابین جرگہ ہورہا تھا ملزم منظور نے فائرنگ کر دی ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ موقع پر جاں بحق ،بھائی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا

مری (نمائندہ دنیا) گلیات کے علاقہ چھانگلہ گلی میں زمین کے تنازع پر منعقدہ جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو ، چچا زاد بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر جرگہ ہوا۔ جرگہ کے دوران تلخ کلامی ہو گئی جس پر مبینہ طور پر منظور شاہ نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں سی سی ڈی کا ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی خضر شاہ شدید زخمی ہو گیا جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا، واقعہ کے بعد ملزم قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر چھانگلہ گلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کی ناکہ بندی کی اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...