بھارتی فوج نے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیئے ،حریت کانفرنس
شہریوں کی جائیدادیں سیل اور ضبط کی جا رہی ہیں ،بلاجواز چھاپے مارنا معمول بنا لیا گیا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ظلم و جبر کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، جہاں آئے روز بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ، شہریوں کی جائیدادیں سیل اور ضبط کی جا رہی ہیں جبکہ لوگوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارنا معمول بنا لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کی مقبوضہ کشمیر میں قائم انتظامیہ کشمیری عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے ان کی آواز دبانا چاہتی ہے ۔ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں، دور دراز بھارتی جیلوں میں منتقلی، گھروں کی تلاشی اور املاک کو نشانہ بنانا درحقیقت کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی کا حصہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments