راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح آٹھویں مرتبہ بھی موخر
راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح آٹھویں مرتبہ بھی موخر کر دیا گیا، 6 نومبر کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز منصوبے کا افتتاح نہیں کریں گی۔۔
پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی نے افتتاح کو ٹولنگ بوتھ سسٹم اور وزن تولنے والے ویٹ اسٹیشنز کی تکمیل سے مشروط کر دیا۔ حکام کے مطابق ٹول ٹیکس وصولی کا نظام مکمل ہونے کے بعد ہی رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔رنگ روڈ کے افتتاح سے قبل بانٹھ انٹرچینج جی ٹی روڈ پر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments