وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام انٹر زونل کھیلوں کے مقابلے
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام انٹر زونل کھیلوں کے مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی ۔۔۔
، جس میں پارلیمانی سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم رابعہ نسیم فاروقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مختلف زونز اور تعلیمی اداروں کے طلبہ نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔انٹر زونل مقابلوں میں وفاقی تعلیمی اداروں کے طلبہ مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ مقابلوں میں ایتھلیٹکس، 100 میٹر دوڑ، ریلے ریس، رسہ کشی، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن اور والی بال سمیت مختلف کھیل شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments