علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد 1500ہوگئی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عالمی تعلیمی منظرنامے پر اپنی بڑھتی ہوئی شناخت کا ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد 1500 تک پہنچا دی ہے ۔۔۔
جن میں یورپی ممالک کے طلبہ کی نمایاں اکثریت شامل ہے ۔ خصوصاً برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، سپین، آئرلینڈ، پرتگال، سویڈن اور ناروے سمیت متعدد یورپی ممالک کے طلبہ کی بڑی تعداد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر اعتماد اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اہم مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments