چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف نے ۔۔۔
ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم، اردو زبان کی تدریس، نصاب سازی اور تعلیمی اداروں کے روابط کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اشک آباد کے دولت محمد آزادی ترکمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ لینگویجز میں اردو زبان کے اساتذہ کی فراہمی کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز زیر غور آئی۔ فریقین نے سابق مفتی ترکمانستان یالکاپ ہوجاگلیوف کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں ارکاداغ اسلامک یونیورسٹی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر بھی گفتگو کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments