غیر قانونی ڈمپنگ کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت
ہسپتالوں، سرکاری سکولوں، سڑکوں کی مرمت، واٹر سپلائی، سیوریج بہتر کی جائے ،ڈی سی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ضلع کی کارکردگی کے اہم اشاریوں اور مختلف شعبوں میں عوامی سہولیات کی بہتری کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ہسپتالوں، سرکاری سکولوں، سڑکوں کی مرمت، واٹر سپلائی، سیوریج، واٹر فلٹریشن پلانٹس، بس اڈوں، گرین بیلٹس، سٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، ڈی سلٹنگ، ڈیپ کلیننگ اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ نالہ لئی سمیت تمام اہم مقامات پر غیر قانونی ڈمپنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے جبکہ سرکاری محکموں کے سربراہان اور انتظامی افسران باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت برتنے والے افسران کو اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments