این سی سی آئی اے بھرتیاں ، ایف نائن پارک میں ڈرونز سے نگرانی
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) میں نئی بھرتیوں کے سلسلے میں ایف نائن پارک اسلام آباد میں فزیکل ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔۔
ٹیسٹ میں ملک بھر سے آئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیدواروں کی دوڑ، قد و چھاتی کی پیمائش، رجسٹریشن اور شناخت کی تصدیق کو مکمل طور پر شفاف اور فول پروف بنانے کے لیے ڈرون کیمروں اور جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments