پاکستان کا جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کے سامنے دوسرا جائزہ مکمل

پاکستان کا جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کے سامنے دوسرا جائزہ مکمل

پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کی ،اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان نے جنیوا میں منعقد ہونے والے اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق (CESCR) کے سامنے اپنا دوسرا جائزہ مکمل کر لیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کی۔ وفد میں وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق، عبدالخالق شیخ، ڈائریکٹر (بین الاقوامی تعاون) ڈاکٹر عارف، ٹرانس جینڈر حقوق کی ماہر نایاب علی سمیت وزارتِ انسانی حقوق اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مشن کے دیگر نمائندگان شامل تھے ۔جائزے کے دوران پاکستان نے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICESCR) پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنی پیش رفت پیش کی اور 2017 میں ہونے والے گزشتہ جائزے کے بعد قانون سازی، پالیسی اور ادارہ جاتی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت کو اجاگر کیا۔ پاکستانی وفد نے آئینی دائرہ کار اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بتدریج فروغ اور ان کے حصول کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وفد نے سماجی تحفظ، تعلیم، صحت، محنت کشوں کے حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے ، بچوں کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...