امتحانات ،بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈاکٹر اقبال

امتحانات ،بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈاکٹر اقبال

کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کے دورے ، انتطامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ حکومت پنجاب کی زیرو ٹارلنس پالیسی کے تحت شفاف، منصفانہ اور منظم انداز میں جاری ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود چیئرمین تعلیمی بورڈ کی ہدایات کے مطابق تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ امتحانی عمل میں شفافیت برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی روک تھام کے لیے موبائل مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈاکٹر اقبال محمودچیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی نظام کی شفافیت، میرٹ کا تحفظ اور اُمیدواروں کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ترجیحات ہیں۔ کسی بھی اُمیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک یا امتحانی عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناء کنٹرولر امتحانات مبشر سعید نے امتحان انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ 2026ء کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور وہاں جاری امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دوروں کے دوران انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، امتحانی عملے کی حاضری، اُمیدواروں کے بیٹھنے کے پلان اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...