اسلام آباد پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز ٹو فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کا عمل جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز ٹو کے تحت بھرتیوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں امیدواروں کے فزیکل اور ۔۔۔
رننگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے ۔ بھرتی کے تمام مراحل کو شفاف، منظم اور مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے سینئر پولیس افسران خود مختلف ٹیسٹ سینٹرز میں انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جواد طارق اور اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ نے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments