راولپنڈی ،پرانی دشمنی پر باپ بیٹا قتل ،ملزم فرار

 راولپنڈی ،پرانی دشمنی پر باپ بیٹا قتل ،ملزم فرار

واقعہ چاکرہ روڈ گجراں میں پیش آیا ،سی پی او کا نوٹس ،رپورٹ طلب

راولپنڈی(خبر نگار )راولپنڈی کے علاقے چاکرہ روڑ پر مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنیاد پر گھات لگا کر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ پولیس حکام نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چاکرہ روڈ پر ڈھوک گجراں میں ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ کردی، مقتولین موٹرسائیکل پر چاکرہ روڈ سے اپنے گھر جارہے تھے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی شناخت 40 سالہ امریز خان اور 16 سالہ عاطف کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیں۔ سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...