وزیرآباد :مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم ہلاک،2ساتھی فرار

وزیرآباد :مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم ہلاک،2ساتھی فرار

متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم نعیم عرف نعیموماراگیا،لاش ہسپتال منتقل کردی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر وزیرآباد پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے ۔پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا توملزمان نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ملزم نعیم عرف نعیمو زخمی حالت میں ملا جو دم توڑ گیا،ملزم تھانہ صدر وزیرآباد کو زیادتی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا،لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...