اسلام آباد ،مین ہولز پر ڈھکن نصب کرنے کی خصوصی مہم

 اسلام آباد ،مین ہولز پر ڈھکن نصب کرنے کی خصوصی مہم

سروے میں شہر کے مختلف علاقوں میں 142 سے زائد کھلے مین ہولز کی نشاندہی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں کھلے مین ہولز کے باعث حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر بھر میں مین ہولز پر ڈھکن نصب کرنے کی خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے ، جس کے تحت بغیر ڈھکن اور غیر محفوظ مین ہولز کی نشاندہی کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سروے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 142 سے زائد کھلے مین ہولز کی نشاندہی کی گئی ہے ، جن پر حفاظتی ڈھکن نصب کرنے کا عمل جاری ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد کھلے مین ہولز کے باعث ممکنہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں، بالخصوص بچوں اور پیدل چلنے والوں کی جان و سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مین ہولز کو محفوظ بنانے کے لیے معیاری اور مضبوط ڈھکن نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت کے دوران کسی ناخوشگوار حادثے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...