اے این ایف کی کارروائیاں ، خاتون سمیت 7ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں ، خاتون سمیت 7ملزمان گرفتار

8کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کی 564 کلوگرام منشیات برآمد،مقدمات درج

 اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کارروائیوں میں 8کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کی 564 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں نوازچل جیونی ڈسٹرکٹ گوادر میں کارروائی کے دوران ایک پک اپ گاڑی سے 246کلوگرام چرس اور 165 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔انٹیلی جنس اطلاع کے مطابق جیری کینز میں چھپائی گئی منشیات سپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یمن سمگل کی جانی تھی۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس،700 گرام آئس،800 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ِکلی ساغر بائی پاس لورالائی میں کارروائی کے دوران ٹرک سے 16 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،آئس مہارت سے سیٹ کے نیچے چھپائی گئی تھی۔موٹرویٹول پلازہ پشاور پر ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 120 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانیوالے مسافر کے بیگ میں موجود نمکو اورمٹھائی کے پیکٹس میں چھپائی گئی 3.15 کلوگرام وزنی 23 ہزار 30 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پرگاڑی میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9.6 کلوگرام چرس کے ساتھ ملزم گرفتار کرلیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران پارسل میں موجود 2 سپیکروں میں چھپائی گئی 1.1 کلوگرام وزنی ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی۔سیالکوٹ میں بس ٹرمینل پر ملزم اور ملزمہ کے قبضے سے 1.34 کلوگرام چرس،320 گرام افیون برآمد کرلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...