سنگین جرائم کے مقدمات کی تحقیقات میرٹ پر مکمل کرنیکی ہدایت
اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائیاں تیز ،مفرور ملزموں کو گرفتار کیا جائے،ایس ایس پی
اسلام آباد (اے پی پی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن زین عاصم نے تفتیشی افسران کو ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے زیرِ تفتیش مقدمات جلد مکمل کرنے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان تیار کرکے بروقت عدالتوں میں جمع کرانے اور تحقیقات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی زین عاصم نے یہ ہدایات وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے تفتیشی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں زیرِ تفتیش مقدمات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ تحقیقات بلاوجہ تاخیر کے بغیر مکمل کی جائیں اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments