اسلام آباد ،پولیس ٹیم پر ملزموں کی فائرنگ ،ملزم زخمی
پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) تھانہ سنگجانی کی حدود میں مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے جائے جانے والے زیرِ حراست ملزم پر اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم جنید اشرف زخمی ہو گیا، تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق سنگجانی پولیس ٹیم زیرِ حراست ملزم جنید اشرف کی نشاندہی پر مالِ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے لیے جنگل کے علاقے میں زیرِ تعمیر کمروں میں پہنچی، جہاں ملزم کی نشاندہی پر دو موٹر سائیکلیں اور موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس برآمد کیے گئے۔
اسی دوران جنگل میں چھپے ہوئے ملزم کے چار مسلح ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے اسے کچھ فاصلے پر زخمی حالت میں دوبارہ قابو کر لیا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments