کلرسیداں ،14سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش اور دست درازی کا مرکزی ملزم گرفتار

کلرسیداں ،14سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش  اور دست درازی کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) کلرسیداں پولیس نے 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، تشدد اور دست درازی کے مقدمے میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی پھوپھی زاد بھائی کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تشدد کا نشانہ بنایا اور دست درازی کی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کلرسیداں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...