شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 3مجرمان کو سزا

 شہری کو قتل کرنے کے  مقدمہ میں 3مجرمان کو سزا

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 3مجرمان کو سزا سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 3 مجرمان کو سزا سنا دی، مجرم جاوید یاسر کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرمان یاسر محمود اور اسرار احمد کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 3/3 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرمان نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...