تعلیمی اداروں میں ہراسانی کی روک تھام ، انکوائری کمیٹیوں کا قیام لازمی

تعلیمی اداروں میں ہراسانی کی روک تھام ، انکوائری کمیٹیوں کا قیام لازمی

ایک خاتون رکن کی شمولیت بھی ضروری ،خاموش رہنے کی بجائے شکایت درج کرانیکی ہدایت

  راولپنڈی (اے پی پی)پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام اور متاثرہ طلبہ و طالبات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انکوائری کمیٹیوں کا قیام لازمی قرار دیا ہے ، ان کمیٹیوں میں کم از کم ایک خاتون رکن کی شمولیت بھی ضروری ہوگی۔پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنے والے طلبہ و طالبات خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ انکوائری کمیٹی کو باقاعدہ شکایت درج کروائیں تاکہ معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...