کامسیٹس یونیورسٹی ، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کو نظام کا حصہ بنا لیا

  کامسیٹس یونیورسٹی ، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کو نظام کا حصہ بنا لیا

ساتوں کیمپسز میں 70لاکھ سے زائد صفحات کی ممکنہ پرنٹنگ سے بچنے کا تخمینہ،ریکٹر راحیل قمر

اسلام آباد (ماہتاب بشیر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تعلیمی و انتظامی نظام کا حصہ بنا کر گورننس میں اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت کی ہے ، جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں 70 لاکھ سے زائد صفحات کی ممکنہ پرنٹنگ سے بچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کی سربراہی میں ایک سال کے دوران متعارف کرائی گئی اصلاحات میں کاغذی کارروائی میں کمی، شفاف بھرتیوں، ملازمین کی ترقیوں، آن لائن خدمات، جدید تعلیمی پروگراموں اور اے آئی پر مبنی تعلیم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔دنیا سے گفتگو میں ریکٹر کا مسیٹس یونیورسٹی نے بتایا کہ 27 اکتوبر 2025 سے 26 اکتوبر 2026 تک یونیورسٹی نے گرین ٹرانسفارمیشن منصوبے کے تحت انتظامی اور تعلیمی امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا عمل تیز کیا، جس کا مقصد کاغذ، پانی اور دیگر وسائل کے استعمال میں کمی کے ساتھ ادارہ جاتی شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے بتاے ا کہ ڈیجیٹل اصلاحات کے نمایاں نتائج 44ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں سامنے آئے ، جہاں 12 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ایجنڈا روایتی طباعت کے بجائے ڈیجیٹل انداز میں پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے تخمینے کے مطابق صرف اس ایک اجلاس میں تقریباً سات لاکھ صفحات کی پرنٹنگ، سات لاکھ لیٹر پانی کے استعمال اور 9.1 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج سے بچائو ممکن ہوا۔یونیورسٹی کے مجموعی ڈیجیٹلائزیشن اقدامات کے نتیجے میں 70 لاکھ سے زائد صفحات کی ممکنہ پرنٹنگ سے بچنے کا تخمینہ ہے ، جو نہ صرف کاغذی اخراجات میں کمی بلکہ جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...