امریکی راک بینڈ ’’برن دی بال روم‘‘ کا دورہ پاکستان مکمل

امریکی راک بینڈ ’’برن دی بال روم‘‘ کا دورہ پاکستان مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) امریکی راک بینڈ ’’برن دی بال روم‘‘ نے دو ہفتوں پر مبنی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرلیا ہے۔

یو ایس آرٹ اینڈ اینوائے پروگرام کے تعاون سے منعقد کردہ یہ سرگرمی دو سے پندرہ نومبر تک جاری رہی جس کے دوران موسیقاروں نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ موسیقی کے ان پروگراموں اور تربیتی نشستوں کے توسط سے بینڈ نے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کا لطف دوبالا کر دیا۔ امریکی موسیقاروں کا دورہ تخلیقی کاروباری صلاحیتوں کی اہمیت کا غماز تھا جبکہ یہ امر بھی اجاگر کیا گیا کہ بینڈ کی موثر برانڈنگ اور کاروباری سوچ کس طرح اختراعی خیالات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...