860 کنال سے زائد اراضی پر پنڈوریاں ماڈل قبرستان پر کام جاری

 860 کنال سے زائد اراضی پر پنڈوریاں ماڈل قبرستان پر کام جاری

تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 95 فیصد سرکاری اراضی بھی واگزار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 860 کنال سے زائد اراضی پر پنڈوریاں ماڈل قبرستان منصوبے پر کام جاری ہے ۔ مجموعی طور پر پنڈوریاں ماڈل قبرستان کے 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ تعمیراتی کام رواں برس ہی مکمل کرلئے جائینگے ۔ پنڈوریاں ماڈل قبرستان منصوبے میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 95 فیصد سرکاری اراضی بھی واگزار کروائی جاچکی ہے ۔ منصوبے کے تحت ماڈل قبرستان سے متصل وسیع پارکنگ بھی بنائی جارہی ہے ۔ ماڈل قبرستان کی بانڈری وال کی تعمیر بھی تکمیلی مراحل میں ہے۔

پنڈوریاں ماڈل قبرستان کے ایڈمن بلاک کا گرے سٹرکچر مکمل کر لیا گیا ہے ۔ منصوبے کے اہم ترین حصے جنازہ گاہ کی چھت اور فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ قبرستان میں روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے لائٹ پولز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ یوٹیلیٹیز کا کام بھی 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ماڈل قبرستان کے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کیساتھ جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے ماڈل قبرستان کی تعمیر سے اسلام آباد میں قبرستان کی جگہ کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو ایک نئے قبرستان کی سہولت میسر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...