50 لاکھ سے زائد کا فراڈ، ایف آئی اے نے دو ملزمان گرفتار کر لیے
شہری کی اہلیہ کو برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کی گئی
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کے نام پر شہری سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے شہری کی اہلیہ کے لیے برطانیہ کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم وصول کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے محمد عثمان اور بابر حسین کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر شہری سے مجموعی طور پر 50 لاکھ 42 ہزار روپے اور 200 برطانوی پاؤنڈ وصول کیے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ویزا درخواست کی کارروائی کے لیے مبینہ طور پر جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ بھی تیار کیا۔ تاہم برطانوی ہوم آفس کی جانب سے ویزا درخواست مسترد کیے جانے کے باوجود ملزمان نے شہری کی رقم واپس نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments