پلاسینٹابرآمدگی کیس:3چینی شہریوں سمیت4ملزمان کی ضمانت منظور
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے انسانی پلاسینٹا (آنول)کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت اور بیرون ملک برآمدگی کے مقدمے میں تین چینی باشندوں سمیت چار ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
عدالت نے قرار دیا کہ پلاسینٹا ویسٹ میٹریل ہونے کے باعث معاملہ مزید انکوائری کا متقاضی ہے ۔جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ہر ملزم کو 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور دو مقامی ضامن فراہم کرنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments