راولپنڈی میں ڈینگی کے رواں سال 103 کیسز کی تصدیق
نومبر میں 19مریض رپورٹ ہوئے ،کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 103 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نومبر کے دوران اب تک 19 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ضلع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ہسپتالوں میں 6 ہزار 942 مریضوں کی ڈینگی کے حوالے سے سکریننگ کی گئی جن میں 6 ہزار 373 مشتبہ، ایک ممکنہ اور 465 غیر ڈینگی کیسز شامل ہیں۔
ڈینگی کے پانچ مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں چار تصدیق شدہ کیسز ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی مچھر کے خاتمے اور نگرانی کے لیے 415 آٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں سرگرم ہیں، جنہوں نے 61 لاکھ 59 ہزار 33 گھروں اور 21 لاکھ 18 ہزار 369 مقامات کی جانچ کی جہاں سے 2 لاکھ 22 ہزار 172 گھروں اور 27 ہزار 943 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 115 لاروا تلف کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments