دیہی علاقوں کے مسائل براہ راست سننا پالیسی سازی کیلئے اہم ،بلال اظہر
آر ایس پی این کا 18ویں سالانہ کمیونٹی کنونشن،دیہی ترقی، صحت، تعلیم، خواتین کی ترقی پر زور
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک (آر ایس پی این) کے 18ویں سالانہ کمیونٹی کنونشن میں دیہی ترقی، صحت، تعلیم، خواتین کی معاشی خودمختاری اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے کمیونٹی کی شراکت داری کو مو ثر بنانے پر زور دیا گیا۔ کنونشن میں ملک بھر سے آئے کمیونٹی رہنماوں نے مقامی سطح پر کامیاب منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے تجربات حکومتی نمائندوں، عالمی اداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ شیئر کیے ۔اسلام آباد میں منعقدہ کنونشن کا موضوع کمیونٹی شراکت داری کے ذریعے ترقی کی مقامی سطح پر منتقلی تھا۔
وزیر مملکت خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام کے تجربات اور مسائل براہ راست سننا پالیسی سازی کے لیے اہم ہے ۔ انہوں نے آر ایس پی این کی قیادت کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے تجربات کو حکومتی پالیسیوں کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔آر ایس پی این کی سی ای او شندانہ خان نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے حکومت اور کمیونٹی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوامی سرمایہ کاری حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments